پاک فوج نے ایل او سی پر ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے کی نگرانی کے لیے بھیجا گیا تھا، جسے پاک فوج نے مار گرا دیا ہے۔ پاک فوج کے ادارے نے کہا کہ یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے

1394705
پاک فوج نے ایل او سی پر ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایل او سی پر ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے کی نگرانی کے لیے بھیجا گیا تھا، جسے پاک فوج نے مار گرا دیا ہے۔ پاک فوج کے ادارے نے کہا کہ یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج اس نوعیت کی خلاف ورزیاں متعدد بار کر چکی ہے، آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر نے ایک بار پھر سنکھ سیکٹر پر ایل او سی کی خلاف ورزی کی اور پاکستانی حدود میں نگرانی کے لیے گھس آیا، جسے پاک فوج نے مار گرا دیا۔

بھارتی اقدامات دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی فوج مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان کی جاسوس کی۔ اس سے قبل2019 میں بھی پاک فوج نے ایک بھارتی جاسوس ڈرون گرایا تھا۔

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرون کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ برس پاک فوج نے ستوال سیکٹر میں بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر گرایا تھا۔



متعللقہ خبریں