عالمی بینک نے پاکستان کے لئے کورونا وائرس امدادی پیکیج کی منظوری دے دی

کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش مسائل پر قابو پانے کے لئے پاکستان کو 200 ملین ڈالر کا امدادی پیکیج فراہم کیا گیا ہے: عالمی بینک

1391403
عالمی بینک نے پاکستان کے لئے کورونا وائرس امدادی پیکیج کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے پاکستان کو 200 ملین ڈالر کا امدادی پیکیج فراہم کیا ہے۔

عالمی بینک سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق نظام صحت کی تقویت، سماجی اقتصادی مسائل میں تخفیف، غریبوں کے لئے خوراک کی فراہمی، وباء کی وجہ سے اسکولوں سے دور لاکھوں بچوں کو تعلیمی مواد کی فراہمی اور سماجی تحفظ سے متعلقہ حفاظتی اقدامات کے مصارف کو پورا کرنے کی غرض سے پاکستان کے لئے 200 ملین ڈالر کا امدادی پیکیج منظور ہو گیا ہے۔

پاکستان کے لئے عالمی بینک کے ڈائریکٹر الانگو پیٹچاموتھو نے کہا ہے کہ ہم نے، کووِڈ۔19 کے پھیلاو کے سدّباب کے لئے پاکستان اور پاکستانی عوام کو دی جانے والی امداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کووِڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 708 اور اموات کی تعداد 40 ہے۔



متعللقہ خبریں