شہری اس وباءکے پیش نظر گھروں میں مقیم رہ کر صحت افزاءمصروفیات ترتیب دیں: صدر عارف علوی

منگل کو کورونا کے بارے میں آگاہی دینے کے حوالہ سے ایک ویڈیو پیغام میں صدر مملکت نے کورونا وائرس کے متعلق آگاہی کے بارے میں میڈیا، سیاسی جماعتوں کے کردار کو سراہا

1384525
شہری اس وباءکے پیش نظر گھروں میں مقیم رہ کر صحت افزاءمصروفیات ترتیب دیں: صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے لوگوں کو آگاہی دینے کے حوالہ سے میڈیا اور سیاسی جماعتوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اس وباءکے پیش نظر گھروں پر صحت افزاءمصروفیات ترتیب دیں، بچوں کی اچھی تربیت پر توجہ دیں اور اﷲ پر بھروسہ رکھیں، اپنی صحت اور غذاءکا خیال رکھتے ہوئے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

منگل کو کورونا کے بارے میں آگاہی دینے کے حوالہ سے ایک ویڈیو پیغام میں صدر مملکت نے کورونا وائرس کے متعلق آگاہی کے بارے میں میڈیا، سیاسی جماعتوں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا علاج یہ ہے کہ اپنی صحت اور غذاءکا خیال رکھیں اور خود کو الگ رکھیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے 90 فیصد لوگوں میں اس کا اثر خود ہی ختم ہو جاتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ جن لوگوں کو سانس لینے میں دقت پیش آتی ہے انہیں ہسپتال سے رجوع کرنا چاہئے تاہم عام بخار جیسی علامات کے ساتھ اپنے طور احتیاط کی جائے تاکہ ہسپتالوں میں ان مریضوں کو طبی سہولیات میسر آ سکیں جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے علاج کے حوالہ سے دنیا میں تحقیق ہو رہی ہے، اس کی ویکسین کا کہا جا رہا ہے کہ اس کی تیاری میں شاید ایک سال کا عرصہ لگ جائے۔ پاکستان سے کچھ ادویات چین بھیجی گئیں جو سانس کی تکلیف اور معمر افراد کے علاج کیلئے مو¿ثر ثابت ہوئی ہیں تاہم ان کے مضر اثرات بھی ہیں اس لئے انتہائی ضرورت میں ہی مریضوں کو دی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے خود کو گھروں میں محدود کیا ہے لیکن اس حوالہ سے پریشان نہیں ہونا چاہئے، یہ بچوں کے ساتھ وقت گزارنے اور اچھی تربیت فراہم کرنے کا موقع ہے، صحت افزاءمصروفیات کو ترتیب دیں، عزیزوں کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ رکھیں اور خود کو عبادات میں مشغول رکھیں۔



متعللقہ خبریں