پاکستان بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 نئے کیسز سامنے، مریضوں کی تعداد 1039 تک پہنچ گئی

پاکستان میں وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہے جن میں سے تین کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا جبکہ ایک، ایک فرد پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلاک ہوا

1384669
پاکستان بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 نئے کیسز سامنے، مریضوں کی تعداد 1039 تک پہنچ گئی

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کاکہنا ہے کہ ملک بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداداد 1039 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا کے 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115 ،گلگت بلتستان میں 81 ، خیبرپختونخوا میں 78 ، اسلام آباد میں 16 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پاکستان میں وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہے جن میں سے تین کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا جبکہ ایک، ایک فرد پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلاک ہوا کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے ،جبکہ وباء میں مبتلا 7 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا میں مبتلا 5 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں مجموعی طور پر 106 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے خیبرپختونخوا میں 40، پنجاب میں 50 اور سندھ کے 16 افراد شامل تھے ۔

کورونا وائرس سے اب تک 20 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افرادخیبرپختونخوا کے3، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور پنجاب سے ایک ایک شامل ہیں۔

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے بالترتیب 35 کروڑ اور 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں