پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 94  تک پہنچ گئی

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب تفتان سے پہنچنے والے50مشتبہ مریضوں کے نتائج آگئے ہیں اور ان میں سے 26 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

1378789
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 94  تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد 94  تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب تفتان سے پہنچنے والے50مشتبہ مریضوں کے نتائج آگئے ہیں اور ان میں سے 26 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ 25مریض کراچی اورایک حیدرآباد میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد76ہوگئی ہے۔

پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے حوالے سے ہائی الرٹ کی صورتحال چل رہی ہے، پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر مسلسل پابندی عائد کی جا چکی ہے، اور باب دوستی سے گذر کر افغانستان جانے والے راستے کو مزید سات دنوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پنجاب اور سندھ میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور ایڈیشنل آئی جی نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ ماسک، دستانے اور دیگر حفاظتی آلات استعمال کریں جب کہ شادی ہالز اور عارضی بازاروں پر پابندی یقینی بنائی جائے۔

بلوچستان میں چھ، اسلام آباد میں پانچ اور گلگت بلتستان کے بھی تین شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہوچکی ہے۔

ایمرجنسی کور گروپ کے اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چودہ لیبارٹریز میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی دن میں انیس مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس سے تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان میں متاثرہ کیسز میں سے دو مریضوں نے بیرون ملک سفر نہیں کیا جب کہ دو مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ڈیرہ غازی کے قرنطینہ میں سات سو انہتر افراد کو رکھا گیا ہے۔ ڈی آئی خان  پہنچنے والے اٹھارہ زائرین بھی قرنطینہ میں موجود ہیں جن کے نمونوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

مشیراطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں چھتیس افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے۔ جن میں سے ستائیس کے نتائج نیگیٹو آئے جب کہ نو کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ نے خیبرپختونخوا میں تمام سائٹس اور عجائب گھر بند کردیئے۔ گندھارا فیسٹیول اور کیلاش کا سالانہ تہوار چلم جوشی بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں