سندھ میں کرونا کے نئَ واقعات، مریضوں کی تعاد 15 تک پہنچ گئی

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق متاثرہ افراد میں سے ایک کا تعلق حیدر آباد اور دوسرے کا کراچی سے ہے۔ حیدر آباد کے شہری نے شام سے براستہ دوحہ کراچی سفر کیا تھا جبکہ کراچی کے رہائشی نے ایران سے براستہ دبئی کراچی سفر کیا تھا

1375694
سندھ میں کرونا کے نئَ واقعات، مریضوں کی تعاد  15 تک پہنچ گئی

کرونا وائرس سے متاثرہ کراچی اور حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے شہری ایران سے براستہ دبئی وطن پہنچنے، سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد پندرہ ہو گئی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق متاثرہ افراد میں سے ایک کا تعلق حیدر آباد اور دوسرے کا کراچی سے ہے۔ حیدر آباد کے شہری نے شام سے براستہ دوحہ کراچی سفر کیا تھا جبکہ کراچی کے رہائشی نے ایران سے براستہ دبئی کراچی سفر کیا تھا۔

کرونا وائرس کے مزید دو نئے کیسوں کے بعد صوبہ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 جبکہ صرف کراچی میں 14 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کرونا وائرس کے ایک روز میں 9 کیسز سامنے آئے تھے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 جبکہ ملک بھر میں تعداد 17 ہو گئی ہے جن میں سے کراچی میں 14، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

گزشتہ روز محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 مریض شام سے براستہ دوحہ پہنچے تھے جبکہ 3 مریض لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچے تھے۔ کراچی کے ہسپتالوں میں 12 افراد قرنطینہ میں ہیں۔ پاک افغان چمن بارڈر کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ادھر کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر پاک چمن بارڈر کو وفاقی حکومت کی جانب سے مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں