حکومتِ پاکستان اور عوام افغانستان میں قیام امن کے متمنی ہیں، وزیر اعظم عمران خان

ہم تمام تر مشکلات کے باوجود لاکھوں افغان مہاجرین کی   میزبانی پر عمل پیرا رہے ہیں

1360844
حکومتِ پاکستان اور عوام افغانستان میں قیام امن کے متمنی ہیں، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا ہے   جب  کہ پاکستانی قوم اور تمام ادارے ہمسایہ ملک  افغانستان میں پائدار امن کے  متمنی ہیں۔

پاکستان  میں 40 برسوں سے مقیم افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20سال پاکستانی عوام کے لیے بہت  کٹھن رہے  ہیں تا ہم، ہم تمام تر مشکلات کے باوجود لاکھوں افغان مہاجرین کی   میزبانی پر عمل پیرا رہے۔

انہوں نے بتایا  کہ افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی، آج افغانستان کی کرکٹ ٹیم عالمی درجہ بندی میں  جگہ بنانے میں کامیاب  ہو چکی ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہ جب بھی انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا ہمیشہ افغان بھائیوں کے ساتھ قابل ذکر تعاون دیکھا یہاں تک کہ اس وقت بھی جب عالمی حمایت بہت کم تھی۔

انہوں نے بتایا  کہ 40 برس سے افغان عوام مسائل کا شکار ہیں، پاکستان میں افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی کی کہانی برادرانہ مخلص تعلقات اور قربانی کے جذبات  پر مبنی ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود  کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے افغانستان میں پائیدار امن بنیادی شرط ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان مہاجرین کو اس برس بھی کانفرنس سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر قائم ہے۔



متعللقہ خبریں