انتونیو گوٹیرش کا دورہ پاکستان،کل پہنچیں گے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے

1360033
انتونیو گوٹیرش کا دورہ پاکستان،کل پہنچیں گے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

 اس موقع پر وہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

انتونیو گوٹیریش 16فروری سے 14 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران انتونیو گوٹیریس بین الاقوامی کانفرنس برائے افغانستان میں شرکت کریں گے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مکالمے میں بھی شریک ہوں گے۔

انتونیو گوٹیریش لاہور میں انسداد پولیو مہم کا بھی افتتاح کریں گے اور پاکستان میں موجود اقوام متحدہ کے دفاتر کا دورہ بھی کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر خارجہ  کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں