آئی ٹی ملک کا مستقبل ہےاور اسے فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے: عمران خان

اجلاس میں بینڈوتھ اور فائبر آپٹک کا عمل فوری مکمل کرنے، ملک کی سافٹ ویئر ایکسپورٹس کو 10 بلین ڈالرز تک لے جانے اور چھوٹے سافٹ ویئر ایکسپورٹرز کے لیے ریلیف پیکج متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا

1355269
آئی ٹی ملک کا مستقبل ہےاور اسے  فروغ  دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں خطے کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو آئی ٹی سیکٹر میں مضبوط کرنے اور پاکستان سے آئی ٹی سافٹ ویئرزکی ایکسپورٹس بڑھانے پر غور سمیت ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نیٹ ورک کو وسیع کرنے سے متعلق فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اجلاس میں بینڈوتھ اور فائبر آپٹک کا عمل فوری مکمل کرنے، ملک کی سافٹ ویئر ایکسپورٹس کو 10 بلین ڈالرز تک لے جانے اور چھوٹے سافٹ ویئر ایکسپورٹرز کے لیے ریلیف پیکج متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے وفاقی دارالحکومت میں 40 ایکڑ پر مشتمل سافٹ ویئر سٹی بنانے کا فیصلہ کیا، سافٹ ویئر سٹی میں لوکل سافٹ ویئر کمپنیوں کو سہولتیں ملیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستانی ادارے لوکل کمپنیوں سے سافٹ ویئر خریدیں گے۔

اجلاس کے دوران ٹیلی فون ٹاورزکے ذریعے شہروں کی ڈیجیٹلائزکنیکٹویٹی شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینڈ وڈتھ اور فائیبرآپٹک کا عمل فوری مکمل کیا جائے گاجبکہ چھوٹے سافٹ وئیرایکسپورٹرز کےلیے ریلیف پیکج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لوکل سافٹ وئیر کمپنیوں کو سافٹ وئیر سٹی میں سہولتیں دی جائیں گی اور ،فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ادارے لوکل کمپنیوں سے سافٹ ویئرخریدیں گے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اس اہم اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبائی اور وفاق کی جانب سے عائد ڈبل ٹیکس ختم کر دیا جائے گا اور ایکسپورٹرز کو ڈالر کا ایکسچینچ ریٹ مارکیٹ سے بہتر دیا جائے گا۔ 

وزیرِ اعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ملک کا مستقبل ہے لہذا انفارمیش ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی سیکٹر میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، حکومت آئی ٹی سیکٹر میں قابل نوجوانوں کی ہر ممکن طریقے سے سہولت کاری کے لئے پرعزم ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ فری لانسرز کی سہولت کاری اور ان کو مراعات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے شعبے سے وابستہ لاکھوں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں برؤے کار لانے اور نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، شریک چیئرمین پرائم منسٹر ٹاسک فورس برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈاکٹر عطا الرحمن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کامرس، کابینہ اور فنانس ڈویژن کے سیکریٹری و دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے۔



متعللقہ خبریں