پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب، تمام بڑے ممالک کی حمایت حاصل

ملک میں انسداد دہشت گردی کے مالی تعاون کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی نمایاں پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے چین نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سیاسی عزم اور متحرک کوششوں کو عالمی برادری کو تسلیم کرنا چاہیے بلکہ اس کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے

1346556
پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب، تمام بڑے ممالک کی حمایت حاصل

پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب پہنچ گیا اور چین، امریکا، برطانیہ، فرانس، جاپان اوردیگر ممالک کی حمایت حاصل ہوگئی۔ 

ملک میں انسداد دہشت گردی کے مالی تعاون کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی نمایاں پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے چین نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سیاسی عزم اور متحرک کوششوں کو عالمی برادری کو تسلیم کرنا چاہیے بلکہ اس کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ پاکستان کے اقدامات اور رپورٹ کی روشنی میں نئی سفارشات تیار کرے گا اور سفارشات فروری کے پہلے ہفتے میں بھیجے گا جبکہ  پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا یا نہ رہنے پر ووٹنگ آئندہ ماہ پیرس اجلاس میں ہو گی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین ایف اے ٹی ایف کے صدر اورایشیا پیسفک جوائنٹ گروپ کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے چین بامقصد، تعمیری اور منصفانہ رویے کو برقرار رکھے گا اور متعلقہ بات چیت میں حصہ لے گا۔

واضح رہے کہ بیجنگ کے اس اجلاس میں شریک پاکستانی وفد میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، وزارت خارجہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کسٹمز، وزارت داخلہ اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے نمائندے شامل تھے۔

خیال رہے بیجنگ میں فائننشل ایکشن ٹاسک فورس کےاجلاس میں امریکا،چین،برطانیہ،فرانس،جاپان،نیوزی لینڈاور آسٹریلیا نے پاکستان کی سفارتی حمایت کردی ہے جبکہ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی کےلئےافغان طالبان اورامریکا کومذاکرات کی میزپرلایا،جس کے بعد امریکا پاکستان کی حمایت میں سرگرم ہوگیا ہے۔

پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے اقدامات پر فروری 2020 میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں