وزیراعظم عمران خان آج ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے کلیدی خطاب میں ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے کئے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالیں گے اورملک میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی فورم کو آگاہ کریں گے

1345083
وزیراعظم عمران خان آج ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے سات بجے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے   اور سوال و جواب سیشن میں سرمایہ کاری مواقع پرروشنی ڈالیں گے جبکہ عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے کلیدی خطاب میں ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے کئے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالیں گے اورملک میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی فورم کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دن بارہ بجے اکنامک فورم کے سائیڈ لائن کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

عمران خان عالمی سرمایہ کارکمپنیوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ یوٹیوب کی سی ای او سوسن ووجیکی ، فیس بک چیف آپریٹنگ آفیسرشیرل سینڈبرگ سے بھی ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے صدر ، ٹیلی نار گروپ کی چیئرپرسن اور سی ای او بارکلے سے بھی ملاقات متوقع ہے، جبکہ عالمی میڈیکل کونسل اور ڈبلیوای ایف کےخصوصی سیشن سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کا یورپی یونین پارلیمنٹ کےصدرڈیوڈسسولی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے آذربائیجان کے صدراورسنگاپورکے وزیراعظم سے ملاقاتیں کی ، وزیراعظم نےالہام علیوف کومقبوضہ کشمیرکی سنگین صورتحال سےآگاہ کیا اور بتایا کہ مقبوضہ وادی میں غیرانسانی لاک ڈاؤن ہے۔

عمران خان نے کشمیر پر او آئی سی میں آوازاٹھانے پر آذربائیجان کو سراہا، صدرالہام علیوف نےوزیراعظم پاکستان کودورہ آذربائیجان کی دعوت بھی دی جبکہ سنگاپور کے وزیراعظم سےملاقات میں دوطرفہ تعلقات اوراقتصادی شعبےمیں تعاون بڑھانےپرگفتگو ہوئی۔

وزیراعظم سے ترک کمپنی چالیک  ہولڈنگ کے چیئرمین بھی ملے، جس میں پاکستان میں توانائی ،تعمیرات، ٹیکسٹائل،معدنیات اور ڈیجیٹل سیکٹر میں سرمایہ کاری پربات ہوئی۔



متعللقہ خبریں