ہمیں بھارت کی جانب سے ایک خود ساختہ جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے: عمران خان

اگر بھارت نے لائن آف کنٹرول کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل کا سلسلہ بند نہ کیا تو پاکستان کے لئے سرحد  پر خاموش تماشائی بن کر بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا: وزیر اعظم عمران خان

1343315
ہمیں بھارت کی جانب سے ایک خود ساختہ جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کی جانب سے ایک خود ساختہ جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کے مظالم معمول بنتے جا رہے ہیں اور ان مظالم کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

ان حملوں کے پیش نظر سلامتی کونسل  کے لئے ضروری ہے کہ وہ عسکری مبصر مشن کی فی الفور مقبوضہ جمّوں و کشمیر میں واپسی کے لئے بھارت پر دباو ڈالے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت نے لائن آف کنٹرول کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل کا سلسلہ بند نہ کیا تو پاکستان کے لئے سرحد  پر خاموش تماشائی بن کر بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں