میجرجنرل بابرافتخار نے میجر جنرل آصف غفور کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے اختیارات سنبھال لیے

آئی ئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق میجر جنرل افتخار بابر کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔ انہوں نے 1990 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا، میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ ہیں

1342139
میجرجنرل بابرافتخار  نے میجر جنرل  آصف غفور کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے اختیارات سنبھال لیے

میجرجنرل بابرافتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا گیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ مقرر کیا گیا ہے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور کو جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی ئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق میجر جنرل افتخار بابر کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔

انہوں نے 1990 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا، میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ ہیں۔

 

میجر جنرل بابر افتخار پاکستان ملٹری اکیڈمی اور این ڈی یو اسلام آباد کے فیکلٹی ممبر بھی رہے، ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کررہے تھے۔

میجر جنرل بابر افتخار نےکمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور این ڈی یو اسلام آبادسے گریجویشن کی، انہوں نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کی۔

میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جبکہ آرمر بریگیڈ میں بطور بریگیڈ میجر خدمات انجام دیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے شمالی وزیرستان کی ایک انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ اسٹاف خدمات انجام دیں اور کور ہیڈکوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے۔



متعللقہ خبریں