تحریک انصاف کی حکومتکے گرنے کے امکانات، فوری طور پر ایم کیو ایم سے رابطہ قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اسدعمر کی سربراہی میں حکومتی وفد جلد ایم کیوایم لیڈر شپ سے ملاقات کریگا

1339588
تحریک انصاف کی حکومتکے گرنے کے امکانات، فوری طور پر ایم کیو ایم سے رابطہ قائم  کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کو منانے کی کوششیں شروع کردیں۔

وفاقی حکومت کا ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اسدعمر کی سربراہی میں حکومتی وفد جلد ایم کیوایم لیڈر شپ سے ملاقات کریگا۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ سے بھی رابطہ کیا ہے جس کے بعد سندھ کی مقامی لیڈرشپ بھی ایم کیوایم سے ملاقات کرے گی۔

وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات جائز ہیں، کیے گئے تمام وعدے وفا کریں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان حکومت کی بہترین اور بااعتماد اتحادی ہے، کراچی ملک کی معاشی حب ہے، کراچی کو کسی صورت نظراندازنہیں کرسکتے۔ کراچی کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے، اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں ایم کیو ایم قیادت کی جانب سے کہا گیا کہ صرف اور صرف وعدے کیے جارہے ہیں، کراچی کو ایک روپیہ نہیں دیا گیا، وعدوں کے باوجود کراچی کے مئیر کو ترقیاتی کاموں کی مد میں 25 ارب روپے نہیں دئیے گئے، حیدر آباد کے مئیر کو 5 ارب روپے کی ادائیگی کرنی تھی جو نہ ہوسکی، پارٹی پر عوام کا بہت دباؤ ہے، اب ایم کیو ایم کو وفاق میں وزارتیں نہیں چاہئیں، اب وزارتیں نہیں عوامی مسائل حل کیے جائیں۔

لاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فون پر بات کی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ایم کیوایم کے مطالبات جائز ہیں، حکومت کیے گئے تمام وعدے وفا کرے گی، سندھ کی مقامی قیادت ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کرے۔بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماو¿ں خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں گلے شکوے دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے، ایم کیو ایم سے کیے گئے تحریری معاہدے پر مکمل عمل در آمد کیا جائے گا، بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے، جلد کراچی کو فنڈ جاری کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے پہلے رابطہ نہ کرنے کا گلہ کیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں