ملک میں استحکام قائم ہورہا ہے، ترقی کا چہرہ 2020 میں دکھے گا، عمران خان

اگر ہم قیام ِ پاکستان کے  مقاصد  کو بالائے طاق رکھتے کام پر نظر رکھتے ہیں تو  پھر کامیابیاں ہمارے قدم چومیں گی

1331066
ملک میں استحکام قائم ہورہا ہے، ترقی کا چہرہ 2020 میں دکھے گا، عمران خان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان  نے اپنے ایک خطاب میں بتایا کہ مشکل  حالات سے مقابلہ کرنے کے بعد ملک میں معاشی استحکام  پیدا ہو رہا ہے، 2019 معاشی استحکام کا سال تھا اور 2020 ترقی کا سال ہوگا۔

انہوں نے کراچی میں  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کو ترقی کے شعبے  میں ممکنہ حد تک بلند سطح تک لیجانے کے خواہاں ہیں، اگر ہم قیام ِ پاکستان کے  مقاصد  کو بالائے طاق رکھتے کام پر نظر رکھتے ہیں تو  پھر کامیابیاں ہمارے قدم چومیں گی اور معاشی ترقی کے بغیر کسی بھی ملک کی کامیابی ممکن نہیں ہے ۔ ملک سے غربت کا خاتمہ  کرنا ریاست کا کام  ہے، چین نے اپنی پالیسیوں کے ذریعے ملک سے غربت ختم کی۔

عمران خان  نے بتایا کہ بزنس کمیونٹی نیب سے  بہت زیادہ خوفزدہ تھی لیکن آج ہم نے ایک آرڈیننس کے ذریعے نیب کو تاجروں کے معاملات سے الگ کردیا ، ہم تاجر برادری کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ بار بار کہتے ہیں کہ پچھلوں کی بات نہ کریں بلکہ اپنی بات کریں کہ آپ نے کیا کیا؟ لیکن  میں یہاں پر ان سے مخاطب ہو کر کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں سویڈن کی معیشت نہیں ملی تھی، ہم اپنی کارکردگی بھی دکھاتے رہیں گے اور 2023 تک  عوام کو بار ہا پرانے دنوں کے بحران کی یاد دہانی کراتے رہیں گے کہ  ہمیں کیسا پاکستان ملا تھا تاکہ  آپ  غیر جانبداری سے موازنہ کر سکیں۔



متعللقہ خبریں