ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی سے وابستہ ہے: صدر عارف علوی

صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی سے وابستہ ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں وسیع مواقع موجود ہیں

1325870
ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی سے وابستہ ہے: صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی سے وابستہ ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

 صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی سے وابستہ ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں وسیع مواقع موجود ہیں اور مختلف شعبوں میں گورننس سٹرکچر میں بہتری کے لئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ نئے آرڈیننس کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو بااختیار بنانے سے سروس کی بہتر خدمات کے لئے سرکاری شعبہ کے اداروں کو ای گورننس میں بدلنے کی کوششوں میں تیزی آئے گی۔

 اجلاس کے دوران ایجنڈے کے مختلف نکات زیر بحث لائے گئے اور مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور کیا گیا۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سرکاری شعبہ کے اداروں کو ای گورننس ایپلیکیشنز فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے تاکہ حکومت کی سطح پر بہتر رابطوں اور حکومت اور شہریوں کے درمیان خدمات اور رابطے کے لئے کثیر الجہتی سرکاری اداروں کے لئے ای گورننس ایپلیکیشنزاور اقدامات پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔

 



متعللقہ خبریں