حکومت کا موجودہ حالات میں اپنے نئے بیانیے پر غور کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس میں ترجمانوں کو فارن فنڈنگ کیس پر پارٹی ترجمانوں کو بریفنگ بھی دیں گے

1311319
حکومت کا موجودہ حالات میں اپنے نئے بیانیے پر غور کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے اپنے  ترجمانوں کا اجلاس 25 نومبر کو طلب کرتے حکومت کے موجودہ حالات میں بیانیے پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس پیر کی شام 6 بجے وزیراعظم آفس میں طلب کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس میں ترجمانوں کو فارن فنڈنگ کیس پر پارٹی ترجمانوں کو بریفنگ بھی دیں گے ۔

اس موقع پر حکومتی کارکردگی ، معاشی کامیابیوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ یہ بھی طے کیا جائے گا کہ حکومت کا بیانیہ کیا ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کل پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کررکھا ہے ،25 نومبر کے اجلاس میں کور کمیٹی کے فیصلوں سے بھی ترجمانوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

 

حکومت نے موجودہ حالات میں اپنے نئے بیانیے پر غرو 



متعللقہ خبریں