پاکستان: حالیہ ایک سال میں دفاعی برآمدات کی سطح 31 بلین روپے

رواں سال میں پاکستان نے دفاعی برآمدات سے 31 بلین روپے زرمبادلہ کمایا ہے اور ہم آئندہ سالوں میں بھی اس مقدار میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں: وزیر صنعت زبیدہ جلال

1308837
پاکستان: حالیہ ایک سال میں دفاعی برآمدات  کی سطح 31 بلین روپے

پاکستان کی وزیر دفاع زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ ایک سال کے دوران دفاعی شعبے میں 31 بلین روپے کی برآمدات کی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ دبئی  ائیر شو 2019 ایرو نائٹیکل میلے میں پاکستان کے تربیتی طیارے مشّاق کے تعارفی خطاب میں زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ تربیتی طیارہ  مشّاق پاکستان  دفاعی صنعت  کی تیار کردہ مصنوعات میں سر فہرست ہے۔ رواں سال کے دوران ہماری دفاعی صنعت  کی برآمدات سال 2018 کے مقابلے میں 3 گنا   زیادہ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تیار کردہ JF-17 جنگی طیارے بھی دنیا میں مرکز توجہ بن رہے ہیں۔ رواں سال میں پاکستان نے دفاعی برآمدات سے 31 بلین روپے زرمبادلہ کمایا ہے اور ہم آئندہ سالوں میں بھی اس مقدار میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔

پاکستان نے ترکی اور آذربائیجان  سمیت 7 ممالک کے ساتھ سُپر مشّاق تربیتی طیارے  کی فروخت کا سمجھوتہ طے کیا ہے ۔ علاوہ ازیں  میانمار اور نائیجیریا کے ہاتھ 19 عدد JF-17 جنگی طیارے فروخت کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں