ملکی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے بہترین پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہیں: عمران خان

یہ ہدایت انہوں نے بدھ کو وزیراعظم آفس اسلام آباد میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) پر پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی

1306150
ملکی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے بہترین پالیسیاں  مرتب کی  جا رہی ہیں: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی فنڈز کا استعمال یقینی بنانے کیلئے وزارت منصوبہ بندی ماہانہ رپورٹ پیش کرے، منصوبوں کی جلد تکمیل سے معیشت مستحکم ہو گی، مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے بہترین پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔

یہ ہدایت انہوں نے بدھ کو وزیراعظم آفس اسلام آباد میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) پر پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزےراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں وزیراعظم کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت مالی سال 2019-20ءکیلئے 701 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، منظورشدہ منصوبوں میں تاخیر دور کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، 2 ارب روپے سے کم کی لاگت کے منصوبوں میں تیزی کیلئے متعلقہ سیکرٹریز کو اختیار دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے مختص فنڈز کے زیادہ سے زیادہ اور بروقت استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بندی چیف ایگزیکٹو کے آنکھیں اور کان ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منظور شدہ منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے پلاننگ کمیشن کے ذریعے اختیارات میں تاخیر کو ختم کرنے کےلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 اجلاس کو مختلف وزارتوں اور ڈوےژنوں کی طرف سے فرسٹ کوارٹر ریلیز کے استعمال کے جائزہ کےلئے تیار کردہ تفصیلی رپورٹ کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مختلف وزارتوں اور ڈوےژنوں کے زیر استعمال فنڈز کے غیر استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پلاننگ کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ ماہانہ کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کریں تاکہ مختص فنڈز کے کم استعمال کے پیچھے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پروزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ کے تمام پروگراموں کو بروقت انجام نہیں دیا جاتا معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ اجلاس میں مختلف کارپوریشنوں اور حکام کو فنڈز کے اجراءاور اے جے کے اور گلگت بلتستان کو بلاک مختص کرنے کے تسلی بخش نتائج کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبہ بندی کمیشن کے ذریعے سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک کے منصوبوں کو سہولیات کی فراہمی اور مو¿ثر سپورٹ فراہم کرنے کیلئے پلاننگ کمیشن نے تفصیلی اقدامات کئے ہیں، رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 170 منصوبے مکمل ہوں گے جن میں سے 38 میگا پراجیکٹس ہیں۔ منصوبہ بندی کمیشن میں نگرانی اور جانچ کا ایک خاص سیٹ اپ قائم کیا جا رہا ہے تاکہ ان تمام منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مطلوبہ نتائج برآمد کرنے کےلئے پالیسیوں کو اچھی طرح سوچنے اور ہم آہنگی کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے منصوبوں کی جلد اور مو¿ثر تکمیل کےلئے وزارتوں میں ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ان وزارتوں پر توجہ دی جانی چاہئے جو ترقیاتی منصوبوں کو انجام دے رہی ہیں کیونکہ اس سے روزگار پیدا کرنے اور بےروزگاری کے خاتمہ میں آسانی ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی ملک کے نوجوانوں کےلئے بہتر مواقع کو یقینی بنائے گی۔



متعللقہ خبریں