حکومتی نمائندوں اور جمعیت علمائے اسلام کے نمائندوں کے درمیان جلد ہی ملاقات کی توقع

گزشتہ روز حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے اعلان کیا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے وزیراعظم سے متعلق بیان کے خلاف عدالت جائیں گے تاہم اب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے جے یو آئی سے مذاکرات کرنے کا مؤقف سامنے آیا ہے

1299469
حکومتی نمائندوں  اور جمعیت علمائے اسلام کے نمائندوں کے درمیان  جلد ہی ملاقات کی توقع

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے سنجیدگی سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 گزشتہ روز حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے اعلان کیا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے وزیراعظم سے متعلق بیان کے خلاف عدالت جائیں گے تاہم اب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے جے یو آئی سے مذاکرات کرنے کا مؤقف سامنے آیا ہے۔

وزیر دفاع اور سربراہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی پرویز خٹک کی زیر صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پراہم اجلاس ہوا۔

چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے دوران کہا کہ ہمیں سنجیدگی سے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مذاکرات کرکے حل نکالنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب ابھی تک اپنے معاہدے پر قائم ہیں تو ہمیں ان سے بات کرنی چاہیے، ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے۔

اجلاس میں اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات کرنے یا نہیں کرنے ہیں؟ کہ نقطے پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اجلاس میں مشورہ دیا کہ ہمیں سنجیدگی سے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات کرکے حل نکالنا چاہیے اور بات چیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان ابھی تک اپنے معاہدہ پر قائم ہیں تو ہمیں بات کرنی چاہیے، ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے۔ اس دوران حکومتی کمیٹی کے سربراہ وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ اس موقع پر وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ تمام فورسز تیار ہیں، کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹیں گے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں وزیردفاع پرویزخٹک، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر نورالحق قادری، شفقت محمود، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر شامل ہیں۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن و سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعیت اسلام (ف) کے رہنما و اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی سے رابطہ کیا ہے اور ان سے ملاقات کیلئے وقت مانگا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اکرم درانی نے اسد قیصر کو جواب دیا کہ ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں۔ بعدازاں اکرم درانی نے رہبر کمیٹی میں شامل دیگر اپوزیشن ارکان کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا۔

پرویز خٹک نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی بات چیت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔



متعللقہ خبریں