پاکستان: چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

معملات افہام و تفہیم سے طے کرنے کی درخواست، ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی طرف سے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع  کا امکان ہے

1299367
پاکستان: چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ایک ایسے وقت میں کہ ملک کو مختلف  پہلووں سے سنجیدہ حالات کا سامنا ہے اور خاص طور پر مقبوضہ جمّوں و کشمیر  اپنی تارِیخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے پاکستان میں  دھرنوں اور سیاسی انتشار کی فضاء دستور قائم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کے مطالبے کے ساتھ اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس دوران بعض مفاہمتی کوششیں بھی جاری ہیں۔

اطلاع کے مطابق حکومت کی مذاکراتی ٹیم  کے رکن چوہدری پرویز الٰہی نے جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ان سے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی درخواست کی ہے جس پر انہوں نے مثبت  اشارہ دیا ہے۔

ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی طرف سے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع  کا امکان ہے۔

وزیر اعظم کے استعفے  کے حوالے سے ایک دو روز کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

اطلاع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اس معاملے پر پارٹی میں مشاورت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کے لئے 2 دن کی مہلت دی تھی جو آج بروز  اتوار ختم ہو رہی ہے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے  جس میں انہوں نے مولانا سے معاملے کوافہام و تفہیم سے حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے 2 بڑی جماعتوں کو اپنے پیچھے لگانے پر مولانا کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ آپ کی بات سے فوج کے خلاف جو تائثر پیدا ہوا ہے اسے مٹانے کی کوشش کریں ۔ آپ مفتی محمود کے بیٹے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے تھے اور ملکی مفاد کی خاطر معاملات کو افہام  و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے تھے۔



متعللقہ خبریں