مقامی حکومتوں کے نظام پر مکمل طور پر عملدرآمد ہی سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے مقامی حکومتوں کے نظام پر پر جلد از جلد عملدرآمد پر زور دیا اور تا کید کی کہ اس سلسے میں  پلان کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے کیونکہ  ہمارے شہر  اس وقت تک صحیح نہیں ہو سکتے جب تک ان میں موثر انتظامی نظام قابل عمل نہیں ہوتا

1296390
مقامی حکومتوں کے نظام  پر مکمل طور پر عملدرآمد ہی سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا:  عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے لوکل گورنمنٹ سسٹم پر جلد عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم عمران خان نے مقامی حکومتوں کے نظام پر پر جلد از جلد عملدرآمد پر زور دیا اور تا کید کی کہ اس سلسے میں  پلان کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے کیونکہ  ہمارے شہر  اس وقت تک صحیح نہیں ہو سکتے جب تک ان میں موثر انتظامی نظام قابل عمل نہیں ہوتا۔

عمران خان نے ان خیالات کا اظہار آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام سے موجودہ حکومت  پاکستان میں ایک انقلاب لے کر آئی ہے۔ ہمارے شہر  اس وقت تک صحیح نہیں ہو سکتے جب تک ان میں موثر انتظامی نظام قابل عمل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر مکمل طور پر بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی تعمیر و ترقی کے فیصلے اور اپنے مسائل خود حل کرسکیں ۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو لوکل گورنمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیداروں نے وزیراعظم کو اس ضمن میں کئی گئی منصوبہ بندی سے بھی تفصیل سے آگاہ کیا ۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ مقامی حکومتوں کا موجود حکومت انقلابی پروگرام لے کر آئی ہے ،لوکل گورنمنٹ سسٹم کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر بااختیار بنانا ہے۔



متعللقہ خبریں