بھارتی جھوٹ کی بھارتی ہائی کمیشن سے بھی کوئی لاج نہ رکھ سکا،غیرملکی سفرا لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ محض دعویٰ ہی رہا، غیرملکی سفیر اور میڈیا لائن آف کنٹرول پہنچ گیا  لیکن بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا ، سفارتکاروں کو جورا سیکٹر کا دورہ کرایا جارہا ہے

1292246
بھارتی جھوٹ کی بھارتی ہائی کمیشن  سے بھی کوئی لاج نہ رکھ سکا،غیرملکی سفرا لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو بے نقاب کرنے اور حقائق سے آگہی کے لیے غیرملکی سفرا، ہائی کمشنر کو آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کروانے کے لیے وادی نیلم پہنچا دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرغیرملکی سفارتکاروں اورمیڈیاکوبریفنگ دیں گے ،گذشتہ روز ترجمان پاک فوج نے ایل اوسی لیجانے کی دعوت دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ محض دعویٰ ہی رہا، غیرملکی سفیر اور میڈیا لائن آف کنٹرول پہنچ گیا  لیکن بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا ، سفارتکاروں کو جورا سیکٹر کا دورہ کرایا جارہا ہے ، جہاں بھارتی فوج نے گھروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرغیر ملکی سفارتکاروں اورمیڈیا کوبریفنگ دیں گے اور ان کے سامنے بھارت کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کیا جائے گا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ اگر بھارت نہیں جانا چاہتا تو لوکیشن دفتر خارجہ سے شیئر کرلیں۔

بعد ازاں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا، رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔

 

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ کی اور لکھا کہ کتنا اچھا بھارتی ہائی کمیشن ہے جو اپنے آرمی چیف کے ساتھ ہی کھڑا نہیں ہوسکتا؟۔



متعللقہ خبریں