لاڑکانہ ضمنی انتخابات، پی پی کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا، بلاول کا نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان

جی ڈی اے کے امیدوار کی جیت پر کارکنان نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم عباسی 10 ہزار ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے

1290123
لاڑکانہ ضمنی انتخابات، پی پی کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا، بلاول کا نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں پی پی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار نے ساڑھے پانچ ہزار ووٹوں سے میدان مارا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے   پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

جی ڈی اے کے امیدوار کی جیت پر کارکنان نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم عباسی 10 ہزار ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب میں پی پی پی کی شکست پر انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ مجھ اپنے پی پی پی کارکنا پر فخر ہے، جنہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے سخت دباؤ کے باوجود قابل عزت انتخاب کے لیے جدوجہد

گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کو اپنے سیاسی گڑھ لاڑکانہ میں گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ضمنی انتخاب میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے معظم عباسی نے 31557 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26021 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کا عمل جان بوجھ کرسست روی کا شکار کیا گیا، خواتین کے پولنگ اسٹیشنز میں تاخیر سے پولنگ شروع کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کے نامزد اُمیدوارکوپولنگ اسٹیشنزمیں داخل نہیں ہونےدیا گیا لیکن دباؤکے باوجودکارکنوں نے جدوجہد کی۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ نیب نے پی پی ورکرزکو نوٹسز بھیج کر قبل ازانتخابات دھاندلی کی لہٰذا اس نشست پردوبارہ الیکشن کرائیں گے اور جیتیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخاب کے نتائج پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ شکایت کےباوجود الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا، خاموشی سے ان کی بدنیتی ظاہرہوگئی لیکن سچ چھپایا نہیں جاسکتا، اس سلیکشن کو بےنقاب کریں گے۔

یہ بھی یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امیدوار کی پانچ روز تک انتخابی مہم بھی چلائی تھی اور پی پی کا دعویٰ تھا کہ وہ اس بار میدان مار لے گی البتہ ایسا نہ ہوسکا۔

 



متعللقہ خبریں