کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن چٹان کی طرح متحد ہے : شہباز شریف

ٹوئٹر پر انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کوئی غلطی نہ کرنا ،عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں پاکستان کا سب سے بڑا حصہ ہے

1278596
کشمیر پر حکومت اور  اپوزیشن چٹان کی طرح متحد  ہے : شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن چٹان کی طرح متحد ہیں، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم چھپا نہیں سکتی۔

ٹوئٹر پر انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کوئی غلطی نہ کرنا ،عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں پاکستان کا سب سے بڑا حصہ ہے ، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف شجاعت وبہادری کے لازوال باب لکھے ہیں،ہم ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہیں، دنیا کو فاشسٹ مودی سے خبردار رہنا ہوگا۔

شہبازشریف نے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا بزدلانہ اورقابل مذمت اقدام ہے ، یہ عالمی قوانین اور دونوں ممالک میں معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے ،بھارتی فوج ایسے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف اپنے جرائم چھپانہیں سکتی، پاکستانیوں نے بھارتی جارحیت کا ہمیشہ بہادری، جرات اور بے مثال جذبے سے مقابلہ کیا ،اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے ،بھارتی فائرنگ کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،سرحدوں پر وطن عزیز کے لئے قربانیاں دینے والے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔

انہوں نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور باہمی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی تباہی کا سونامی لاکھوں افراد کو بیروزگار کرچکا، عمران نیازی کی قیادت میں ملکی معیشت ڈوب چکی ہے، کاروباری برادری کا اعتماد ختم ہوچکا۔

 

 



متعللقہ خبریں