آزاد کشمیر اور گردو نواح میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی

1276667
آزاد کشمیر اور گردو نواح میں  زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی

گزشتہ روز آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے خطرناک زلزلے کے آفٹر شاکس آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں اب تک محسوس کیے جا رہے ہیں جب کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین میں گہرائی کم ہونے کی وجہ سے قریبی علاقوں میں زیادہ نقصانات کا خدشہ ہے۔

آزاد کشمیر اور جہلم میں آنے والے گزشتہ روز کے زلزلے کے بعد سے آفٹرشاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے، زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے قریبی علاقوں میں نقصانات زیادہ ہونے کا اندیشہ  ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ابھی تک ان علاقوں میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

زلزلے سے متاثرہ کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے جس وجہ سے وہاں سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے اور امدادی کاروائیوں میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج صبح بھی ساڑھے 9 بجے کے قریب 3.2 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس وجہ سے متاثرہ علاقوں کے لوگ ایک مرتبہ پھر باہر نکل آئے۔

آزاد کشمیر کی انتظامیہ کے مطابق اب تک 37 افراد جان بحق ہو چکے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہیں۔ جاں  بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک چھوٹی بچی بتائی جا رہی ہے

ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور ریسکیو کا سلسلہ جاری ہے،تاہم پاک فوج کی مختلف ٹیمیں انتہائی تیزی سے امداادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متاثرہ سڑکوں، پلوں کی مرمت کے ساتھ متاثرہ افراد کو امدادی سامان، خیمے، کمبل اور کحانے پینے کی اشیاء پہنچائی جارہی ہیں۔ 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزے کے بعد جاری امدادی کارروائیوں کے تحت متاثرہ افراد کو خیمے اور راشن پہنچایا جارہا ہے ایک خیمہ مکمل گھر کی طرح ہے جبکہ 4 افرااد کا راشن ایک ماہ کیلئے ہوگا، ان خیموں کو مقامی لوگوں کی خواہش کے تحت ان کی منتخب جگہ پر لگایا جائے گا، زلزلے سے، متاثرہ کئی سڑکوں کی تعمیر اور مواصلات کے نظام کو بہتر بناانے کیلئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق کئی ممالک کے سفیروں اور پاکستان سے ہزاروں مخیر حضرات ااور لوگوں نے رابطہ کرکے امداد کی پیشکش کی ہے جسے ہم نے فی الحال شکریے کے ساتھ منع کردیا ہے کوشش ہے اپنے وسائل سے امدادی کام کیئے جائیں تاہم اگر ضرورت پڑی تو ضرور لوگوں کو بتایا جائے گا۔

دوسری جاانب اطلاعات کے مطابق زلزلے سے آزاد کشمیر کا شہر میرپور اور اس کے گرد و نواح کے علاقے شدید متاثر ہوئے۔ گزشتہ شب میرپور کے ضلعی ہسپتال میں مزید کم از کم ایک درجن افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔



متعللقہ خبریں