حکومت پاکستان نے اقتصادی میدان میں حوصلہ کن اقدامات اٹھائے ہیں

ئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان میں  اپنے 5 روزہ دورے کا اختتام مثبت انداز میں کیا

1273839
حکومت پاکستان نے اقتصادی میدان میں حوصلہ کن اقدامات اٹھائے ہیں

آئی ایم ایف  کا کہنا ہے کہ  حکومتِ پاکستان  کے اقتصادی پروگرام نے حوصلہ افزا کام کیے ہیں۔ تاہم ابھی بھی اسے  مضبوط اور پائدار ترقی کے لیے  فیصلہ کن عمل درآمد کرنا ہوگا۔

آئی ایم اف کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد ازعور کی قیادت میں آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان میں  اپنے 5 روزہ دورے کا اختتام مثبت انداز میں کیا ۔ وفد نے اس حوالے سے  اعلان کیا ہے کہ مشن اکتوبر کے اواخر میں پاکستان آئے گا اور 6 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ برائے سہولت جس کی مدت رواں ماہ کے آخر کے لیے ہے، اس کی پہلی سہ ماہی کا باضابطہ طور پر جائزہ لے گا۔

وفد کے مطابق پاکستان کے معاشی پروگرام کا ایک امید افزا آغاز ہے لیکن مضبوط اور پائدار ترقی کے لیے  فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔'مقامی اور بین الاقوامی خطرات ابھی بھی باقی ہیں اور ساختی معاشی چیلنجز براقرار ہیں'، لہٰذا انتظامیہ کو اپنے اصلاحی ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مشن نے ارنیستو رمیریز ریگو کی سربراہی میں 16 سے 20 ستمبر تک اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کیا اور ای ایف ایف کے آغاز کے بعد سے معاشی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اقتصادی پالیسیوں کے عملدرآمد کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

اس اعلامیے کے مطابق ای ایف ایف کے تحت پہلے جائزے کے لیے ایک مکمل مشن اکتوبر کے آخر میں اس سلسلے میں آئے گا۔

 



متعللقہ خبریں