ترک صحافیوں کا وفد کشمیر کی تازہ ترین صورتِ جاننے کے لیے پاکستان کے دورے پر

آئی ایس پی آرکے مطابق ترک صحافیوں کوبھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وفد چکوٹھی اور مظفر آباد کے دورے میں مقامی افراد اور بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہریوں سے بھی ملے گا

1270731
ترک صحافیوں کا وفد کشمیر کی تازہ ترین صورتِ جاننے کے لیے پاکستان کے دورے پر

ترک صحافیوں کے وفد نے پیر کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا جہاں پر انہیں فروری کے واقعات، ایل او سی و ورکنگ باﺅنڈری کی صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔ ترک صحافیوں کا وفد منگل کومظفرآباد اور بدھ 18 ستمبر کو چکوٹھی کا دورہ کرے گا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ترک صحافیوں کوبھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وفد چکوٹھی اور مظفر آباد کے دورے میں مقامی افراد اور بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہریوں سے بھی ملے گا۔



متعللقہ خبریں