آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم پاکستان کے فیصلے کو تسلیم کر لیا

آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف مارچ نہ کرنے کے فیصلے کو مشترکہ طور پر تسلیم کر لیا ہے

1269666
آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم پاکستان کے فیصلے کو تسلیم کر لیا

وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم پاکستان کے فیصلے کو تسلیم کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے کو کہ ان کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف مارچ نہ کی جائے۔ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی ایکشن کمیٹی نے مشترکہ طور پر تسلیم کر لیا ہے ۔

اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شہر شہر  پُر امن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب تک  ایل او سی کی طرف مارچ نہیں کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں، احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کے لئے، وزیر اطلاعات کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں