اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کشمیر کے لئے "تحقیقاتی کمیشن" قائم کرے: قریشی

جمّوں کشمیر میں انسانی بحران تشویش ناک حدوں تک پہنچ چکا ہے لہٰذا اقوام متحدہ  کی انسانی حقوق کونسل  "تحقیقاتی کمیشن" قائم کرے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

1267927
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کشمیر کے لئے "تحقیقاتی کمیشن" قائم کرے: قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمّوں کشمیر میں انسانی بحران تشویش ناک حدوں تک پہنچ چکا ہے لہٰذا اقوام متحدہ  کی انسانی حقوق کونسل  "تحقیقاتی کمیشن" قائم کرے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے، اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں سوموار کے دن  شروع ہونے والی انسانی  حقوق کونسل کی 24 ویں نشست  میں شرکت کی اور اپنے دورے کے آخری دن بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کشمیر کے انسانی بحران سے پوری دنیا کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ ہم  کشمیر  آنے کے خواہش مند صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔

کشمیر میں انسانی بحران کے تشویشناک حدوں تک پہنچنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جیسا کہ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشعل بیجلیٹ نے بھی مشورہ دیا ہے  انسانی حقوق کونسل کے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقابل  ،ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہم تیسرے فریق کی ثالثی کو مثبت خیال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو، نصف صدی سے زائد عرصے سے جاری، جمّوں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حامل قانون کی شق نمبر 370 کو  منسوخ کر کے جمّوں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں