ترکی سمیت 50 سے زائد ممالک کا مطالبہ: بھارت جمّوں و کشمیر میں مظالم بند کرے

ترکی سمیت 50 سے زائد ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم کے تیار کردہ مشترکہ اعلامیے میں بھارت سے کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمے، مواصلاتی ذرائع کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

1267209
ترکی سمیت 50 سے زائد ممالک کا مطالبہ: بھارت جمّوں و کشمیر میں مظالم بند کرے

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ترکی سمیت 50 سے زائد ممالک نے بھارت سے، جمّوں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں  بند کرنے  کی اپیل کی ہے۔

سوٹزر لینڈ  میں اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں جاری انسانی حقوق کونسل کی 42 ویں نشست  کے دوسرے دن کا موضوع مسئلہ کشمیر تھا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،  انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر خطاب کر کے، بعض ممالک کو حرکت میں لائے اور ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے  گئے۔

ترکی سمیت 50 سے زائد ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم کے تیار کردہ مشترکہ اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست کو بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جا ری ہیں اور انسانی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

اعلامیے میں ،جمّوں کشمیر کی صورتحال کے، انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق میکانزم کے حوالے سے، نہایت ہنگامی  ہونے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور اقوام متحدہ کی کمشنر برائے انسانی حقوق مشعل بیچلیٹ کے علاقے میں بھارتی کاروائیوں پر اندیشوں  کے حامل حالیہ بیان کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا گیا ہے۔

کشمیری عوام کی زندگیوں، بنیادی انسانی حقوق اور  آزادی کے احترام  کے مطالبے  پر مبنی مذکورہ مشترکہ اعلامیے کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق  کمشنر آفس OHCHRمیں پیش کر کے ریکاڈ میں لایا جائے گا۔

اعلامیے میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کشمیر میں کرفیو کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے، مواصلاتی ذرائع  کو بحال کیا جائے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

علاوہ ازیں اعلامیے میں بھارتی فورسز کے کشمیر میں انتہائی طاقت کا استعمال فوری طور پر بند کرنے، پیلٹ گنوں کا استعمال بند کرنے  اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا  کو علاقے میں داخلے کی اجازت  دئیے جانے کے بھی مطالبات کئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں