حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتی ہے، کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ

وفاقی وزیر پٹرولیم و بجلی عمر ایوب خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے واضح کیا ہے کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کی مد میں کسی کو بھی خلاف ضابطہ مراعات فراہم نہیں کی گئی ہیں، اس حوالے سے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے

1263228
حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتی ہے، کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ

وفاقی وزیر پٹرولیم و بجلی عمر ایوب خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے واضح کیا ہے کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کی مد میں کسی کو بھی خلاف ضابطہ مراعات فراہم نہیں کی گئی ہیں، اس حوالے سے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ   وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتی ہے، آرڈیننس کے اجراءکا مقصد صنعتی شعبے میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کم کرنے اور دوسرے کاروباری شعبوں کے برابر لانے، تمام کاروباری طبقوں کو یکساں کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کرنا اور گیس کے شعبے میں موجودہ تقریباً 15ارب جی آئی ڈی سی کی مد میں سالانہ وصولیوں کو 42 ارب سالانہ کی سطح پر لانا ہے، جو وصولیاں ہو چکی ہیں ان میں کوئی چھوٹ نہیں دی جا رہی، عوام سے وصول کئے جانے والے جی آئی ڈی سی کا صحیح تخمینہ لگانے کیلئے فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا، وہی کھاد فیکٹریاں جی آئی ڈی سی کا کم ریٹ لے سکیں گی جن کا آڈٹ ہو چکا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ   اضافی وصول ہونے والا جی آئی ڈی سی کسانوں کو واپس کیا جائے، جی آئی ڈی سی سے متعلق مقدمات اور تنازعات کے حل سے حکومت کو 210 ارب روپے ملیں گے، اس کے علاوہ صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے فضاءسازگار ہو گی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا۔

 منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے بتایا کہ جی آئی ڈی سی کے بارے میں کل بھی ہم نے تفصیل سے بتایا تھا تاہم اس کو مزید واضح کر رہے ہیں تاکہ وام تک درست حقائق پہنچیں۔



متعللقہ خبریں