دو ایٹمی طاقتوں کے مابین کشیدگی پرعالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے: صدر آزاد کشمیر

امن و سلامتی اور ترقیاتی امورکے سینٹر  (سی پی ایس ڈی) کے زیر اہتمام ، کشمیر کے بحران کے بارے میں ، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ عالمی برادری نے کشمیری عوام  کو جن  حالات اور مشکلات  کا سامنا پڑرہا

1263603
دو ایٹمی طاقتوں  کے مابین کشیدگی پرعالمی برادری  کی خاموشی معنی خیز ہے: صدر آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیر کے صدر سرور مسعود خان نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں (پاکستان اور ہندوستان) کے مابین کشیدگی پر  عالمی برادری  کی خاموشی اور نظرانداز کرنے کے نتائج نہ صرف پاکستان اور کشمیر بلکہ پوری دنیا کے لئے نقصان دہ ہوں گے۔

 

امن و سلامتی اور ترقیاتی امورکے سینٹر  (سی پی ایس ڈی) کے زیر اہتمام ، کشمیر کے بحران کے بارے میں ، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ عالمی برادری نے کشمیری عوام  کو جن  حالات اور مشکلات  کا سامنا پڑرہا ہے  اس کے  سامنے  خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور ابھی تک کچھ نہیں کیا ہے۔  

 

انہوں نے  کہا  کہ بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں زندگی مشکل  سے مشکل تر  ہوتی جا رہی ہے۔

 

"آج مقبوضہ کشمیر (جموں کشمیر) میں لوگ قید ہیں ، انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا  ہے، قتل کیا جارہا ہے اور وہ انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں۔ ان حالات میں  عالمی برادری کشمیریوں  کی مشکلات اور دکھ و درد کو کم کرنے کے لیے  کچھ بھی نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   ان حالات میں  ہندوستان اور پاکستان کے مابین  چھڑنے والی  جنگ سے  پوری دنیا کو نقصان پہنچے گا۔

 

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ جموں کشمیر میں بھارت نے جو کچھ بھی کیا ہے اس پاکستان کے تمام لوگ اتھ کھڑے ہوئے ہیں۔  

شری  رحمان نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ  پورے پاکستان  کا  قومی  مقدمہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ  "جموں کشمیر کی اپنی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بین الاقوامی  قوانین کی خلاف ورزی ہے اور بلا شبہ دو ایٹمی طاقتوں کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے  لا کھڑا کیا ہے۔



متعللقہ خبریں