وزیراعظم عمران خان کی فرانسیسی صدراوراردن کےشاہ کی ساتھ ٹیلی فونک رابطہ، کشمیر کی صورتِ حال پرغور

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کے ڈیمو گرافک ڈھانچہ کو تبدیل کرنے کیلئے بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے فرانس کے صدر کو آگاہ کیا

1260356
وزیراعظم عمران خان کی فرانسیسی صدراوراردن کےشاہ کی ساتھ ٹیلی فونک رابطہ، کشمیر کی صورتِ حال پرغور

پاکستان  کے وزیر اعظم عمران خان نے جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں فرانسیسی صدر  ایمانوئل   ماکروں  اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کے ڈیمو گرافک ڈھانچہ کو تبدیل کرنے کیلئے بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے فرانس کے صدر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جموں و کشمیر پر قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی کارروائیاں خطہ کے امن و سلامتی کیلئے انتہائی خطرہ ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پوری آبادی کے بے مثال لاک ڈاﺅن کے حوالہ سے بھی انہیں آگاہ کیا جس کی وجہ سے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بڑی مشکلات درپیش ہیں۔ وزیراعظم نے فرانسیسی صدر کو 5 اگست سے لگائے گئے کرفیو کی وجہ سے بنیادی انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال کا قریبی مشاہدہ کر رہا ہے۔

 

پاکستان کے  وزیر اعظم عمران خان کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق ، بحران کے بعد جموں کشمیر کی ہندوستان کی خصوصی حیثیت  کے بارے میں صدر ماکروں   او رشاہ  عبد  کو  بحران کے بارے میں معلومات د فراہم کیں۔

 

عمران خان  نے دونوں رہنماؤں سے کہا کہ ہندوستان کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ "غیر قانونی" اور "یکطرفہ" ہے۔

 

صدر ماکروں  سے اپنی  بات چیت   کے دوران ، عمران خان نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کو بھارت کی طرف سے نافذ کرفیو کی وجہ سے ایک بڑی تنہائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اور خطے میں انسانی حقوق اور سیکیورٹی کے مسائل بڑھ چکے ہیں۔

 

صدر ماکروں  نے اس مسئلے کے پر امن حل کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ فرانس خطے میں ہونے والی پیشرفت  کا قریب سے  جائزہ  لے رہا ہے ۔

 

افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ، میصدر ماکروں  اور خان  نے خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

اردن کے  شاہ عبداللہ دوم نے بیان کیا کہ مسئلہ کو پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے پرامن طور پر دیرینہ مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغان امن اور مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں سے فرانسیسی صدر کو آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے افغانستان میں امن کے حوالہ سے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماﺅں نے خطہ کے امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 



متعللقہ خبریں