دنیا کشمیر کے معاملے پر اگر لاتعلق رہی تو یہ مجرمانہ غفلت کا عملی مظاہرہ ہوگا: شاہ محمود قریشی

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے انتخابی حلقہ این اے 156رنگیل پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبد الجبار، قربان فاطمہ ودیگررہنما بھی موجو د تھے

1258238
دنیا کشمیر کے معاملے پر  اگر لاتعلق  رہی تو  یہ  مجرمانہ غفلت کا عملی مظاہرہ ہوگا: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ مودی کے دباﺅ میں آئے بغیر جو سات پیٹیشنز ان کے ہاں دائر ہیں ان کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

اگربھارتی سپریم کورٹ جموں کشمیر کے حوالے سے دائر پٹیشنز کے فیصلے میں تاخیر کرتی ہے تو یہ انصاف کا قتل اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے انتخابی حلقہ این اے 156رنگیل پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبد الجبار، قربان فاطمہ ودیگررہنما بھی موجو د تھے۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ ‘ امریکہ سمیت پوری دنیا کو چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کروا کر انسانیت کو بچائیں۔ ورنہ وہاں بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔

دنیا کشمیر کے معاملے پر لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ اگرایسا کرے گی تو مجرمانہ غفلت کا عملی مظاہرہ ہوگا۔ یو این کمیشن برائے انسانی حقوق کو مقبوضہ جموں کشمیر کافوراً دورہ کرنا ہوگا۔ میں نے اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کو خط لکھا ہے کہ انہیں انسانی حقوق کی پامالی پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہم انسانی حقوق کمیشن کو کشمیر کے دورے کی دعوت دیتے ہیں ۔ وہ آئیں اور یہاں کے حالات دیکھیں۔



متعللقہ خبریں