مسئلہ کشمیر کو بھٹو کے فلسے کے تحت ہی حل کیا جاسکتا ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹوں نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ بھٹو شہید کے فلسفہ کے مطابق لڑیں گے ۔پیپلز پارٹی کی حکومت جلد آ رہی ہے ، عوام کو باقی حقوق بھی پیپلزپارٹی ہی دے گی

1255820
مسئلہ کشمیر کو بھٹو کے فلسے  کے تحت ہی حل کیا جاسکتا ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکو مت کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے بجائے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹی سمیت جیل میں ڈالنا بزدلی ہے ۔ فریال تالپور کو عید کی رات جیل میں ڈال کے قومی اتحاد پر کلہاڑا چلایا گیا ، کشمیر کا مقدمہ بھٹو شہید کے فلسفہ کے مطابق لڑیں گے ۔پیپلز پارٹی کی حکومت جلد آ رہی ہے ، عوام کو باقی حقوق بھی پیپلزپارٹی ہی دے گی۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر پر حملہ اصل میں مسلم امہ، اقوام متحدہ پر حملہ ہے ۔ وزیراعظم میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی اہلیت ہی نہیں ہے ۔ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بننا ہے ، بھارت میں ہمارے کشمیری بہن بھائیوں پر تاریخی حملہ ہوا ،یہ حملہ پوری امت مسلمہ، آئین اور اقوام متحدہ پر حملہ ہے ، ہماری ذمہ داری ہے کہ کشمیرکیلئے آواز بلند کریں ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کسان، مزدور اور غریب کا معاشی استحصال کیا جارہاہے ،جو 50 لاکھ گھر بنانے والے تھے وہ لوگوں کے گھر توڑ رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی غربت کے خاتمے کے لئے نئے اقدامات اٹھائے گی اور پرانے پروگرام بھی جاری رکھے گی۔



متعللقہ خبریں