بھارت آزاد کشمیر پرحملہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے: صدرِ آزاد کشمیر

یہ بات انہوں نےمنگل کوکشمیرہاﺅس اسلام آباد قومی اوربین الاقوامی میڈیا کےنمائندگان سےگفتگوکرتےہوئےکہی۔انہوں نےکہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف دیکھ رہےہیں کہ وہ بھارت کےجنونی حکمرانوں کی جنونیت سےجنم لینےوالےانسانی المیہ پرکیااقدامات اٹھاتے ہیں

1255699
بھارت آزاد کشمیر پرحملہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے: صدرِ آزاد کشمیر

صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ بھارت آزادکشمیر پر کسی وقت بھی حملہ کر سکتا ہے، بھارت نے اگر ایسی حماقت کی تو پوری ریاست کو بھارت کا قبرستان بنا دیں گے، مودی سرکار کو بھارت کے پہلے وزیر اعظم جو ہر لعل نہرو کی اس بات پر دھیان دینا چاہیے کہ آزادکشمیر پر حملہ کی کبھی غلطی نہ کرنا کیونکہ ایسی صورت میں بھارت کا کوئی فوجی اس علاقے سے زندہ واپس نہیں آئے گا۔

یہ بات انہوں نے منگل کو کشمیر ہاﺅس اسلام آباد قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ بھارت کے جنونی حکمرانوں کی جنونیت سے جنم لینے والے انسانی المیہ پر کیا اقدامات اٹھاتی ہے اور خطہ میں جنگ اور تباہی کے منڈلاتے خطرات کو کم کرنے کے لئے کیا حکمت عملی اختیار کرتی ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ سلامتی کونسل پاکستان ، جموں وکشمیر کے عوام کی طرف سے کسی درخواست کا انتظار کئے بغیر اپنے طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر ز دفعہ ایک، تینتیس، چونتیس، پینتیس، چھتیس، اکتالیس اور بیالیس کے تحت فوری اقدامات کرتے ہوئے جنوبی ایشیاءمیں امن و سلامتی کو لاحق سنگین خطرات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم یہ کوئی انوکھا مطالبہ نہیں کر رہے ہیں بلکہ سلامتی کونسل اس سے قبل بھی مالی، سوڈان اور وسط افریقہ کے کئی ممالک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اس طرح کے اقدامات کر چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی پوری وادی مکمل طور پر محاصرے میں ہے، بے گناہ شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے، پوری آبادی کو کھانے پینے کی اشیاءاور ادوویات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ ایسی صورتحال میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری مداخلت کر کے انسانی راہداری قائم کر کے حصور آبادی کی زندگی بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔



متعللقہ خبریں