پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے: عمران خان

انہوں نے یہ بات پیر کو پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

1255095
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو دونوں ممالک کی ہمہ جہتی اور تزویراتی شراکت داری کا عملی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے تحت مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل اولین ترجیح ہے‘ منصوبوں پر بلاتعطل پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

 انہوں نے یہ بات پیر کو پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، متعلقہ وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان، چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

 وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے اجلاس کو پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی، انفراسٹرکچر، پاکستان ٹیلی ویژن کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے، اورنج لائن، ایم ایل -ون، گوادر پورٹ اور دیگر اہم منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ توانائی کے شعبے میں پورٹ قاسم کول فائرڈ پاور پلانٹ، گوادر پاور پلانٹ، کوہالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ، حبکو تھر کول پاور پراجیکٹ اور تھر کول پاور پراجیکٹ جیسے اہم منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں