پاکستان کی طرف سے بھارت کی مذمت، اوورسیز پاکستانی بھارتی سفارت خانوں کے سامنے احتجاج کریں: قریشی

پاکستان، مقبوضہ جمّوں و کشمیر کے اس بے رحم تجّرد اور نتیجتاً عید قربان جیسے اہم موقع پر کئی ملین کشمیریوں کی دینی آزادیوں کو محدود کرنے پر بھارت کی مذمت کرتا ہے، بھارت نے جمّوں و کشمیر کو ایک کھلا قید خانہ بنا دیا ہے: شاہ محمود قریشی

1251964
پاکستان کی طرف سے بھارت کی مذمت، اوورسیز پاکستانی بھارتی سفارت خانوں کے سامنے احتجاج کریں: قریشی

عید الضحیٰ کے موقع پر جمّوں و کشمیر کے مسلمانوں کی دینی آزادی کو محدود کرنے پر پاکستان نے بھارت کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الضحٰی کے موقع پر بھارت کاجمّوں و کشمیر کے مسلمانوں کی دینی آزادی میں مداخلت کرنا انسانی حقوق اور عالمی قانون  کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" کل جمّوں و کشمیر میں عید الضحیٰ منائی گئی اور اس موقع پر علاقے میں کرفیو نافذ تھا، انٹر نیٹ اور دیگر تمام مواصلاتی رابطے منقطع رہے۔ پاکستان، مقبوضہ جمّوں و کشمیر کے اس بے رحم تجّرد اور نتیجتاً عید قربان جیسے اہم موقع پر کئی ملین کشمیریوں کی دینی آزادیوں کو محدود کرنے پر بھارت کی مذمت کرتا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی انسانی حقوق کی بات کرتا   ہے لیکن جمّوں و کشمیر پر عائد پابندیاں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ان پابندیوں سے بھارت نے جمّوں و کشمیر کو ایک کھلا قید خانہ بنا دیا ہے۔

بیان میں اقوام متحدہ  اور بین الاقوامی رائے عامہ سے اپیل کی ہے کہ وہ    بھارت سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا حساب پوچھے۔

دوسری طرف پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ پیغام میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے 15 اگست کو ان ممالک میں موجود بھارتی سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستانیوں سے کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور بے رحمانہ  تسلط کے خلاف آواز بلند کرنے کے اپیل کرتے ہوئے قریشی نے کہا ہے کہ "ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کی آواز کو ظلم اور جبر کے ساتھ زیادہ عرصے تک دبایا نہیں جا سکے گا"۔

وزیر خارجہ شاہ  محمود قریشی نے کل عید الضحیٰ کے پہلے دن حزب اختلاف کے لیڈر بلاول بھٹو کے ہمراہ آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور جمّوں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اس دوران بھارت کی طرف سے جمّوں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کئے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات میں   کشیدگی جاری ہے۔

پاکستان کے شمال مشرقی شہر لاہور  اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس  ٹرین کو  دو طرفہ شکل میں بند کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں