صدر اور وزیر اعظم کا پیغام، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عید سادگی سے منائی جائے

پاکستان معاشی و معاشرتی مشکلات سے گزر رہا ہے قوم کو اقتصادی بحالی کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا: عمران خان

1251717
صدر اور وزیر اعظم کا پیغام، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عید سادگی سے منائی جائے

آج پاکستان میں آج عید الضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغامات میں قوم  کو عید سادگی سے منانے کی ہدایت کی ہے۔

صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عید سادگی سے منائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے نمازِ عید بنی گالا میں ادا کی اور قوم کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی۔

عید کے موقع پر  اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی و معاشرتی مشکلات سے گزر رہا ہے قوم کو اقتصادی بحالی کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔



متعللقہ خبریں