قریشی ۔ موگرینی ملاقات

جمّوں وکشمیر میں اٹھائے گئے اقدامات انسانی  حقوق کی زیادہ وسیع خلاف ورزیوں  کی راہ ہموار کریں گے۔ اور یہ خلاف ورزیاں جنوبی ایشیاء  کے امن اور سلامتی کو نقصان پہنچائیں گی: شاہ محمود قریشی

1250285
قریشی ۔ موگرینی ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کی خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کی ہائی کمشنر  فریڈریکا موگرینی کے ساتھ بھارت کے زیر کنٹرول جمّوں و کشمیر میں درپیش حالات  کے بارے میں ٹیلی فونک ملاقات کی۔

پاکستان کی وزارت خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں قریشی نے کہا ہے کہ بھارت انتظامیہ  کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کو مضبوط بنانے کے لئے یک طرفہ شکل میں کئے گئے فیصلے  کے وسیع نتائج نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے جمّوں  و کشمیر میں ایک لاکھ 80 ہزار اضافی فوج متعین کر دی ہے ، ٹیلی فون، انٹر نیٹ اور مواصلاتی لائنیں منقطع کر دی گئی ہیں اور علاقے میں کرفیو نافذ ہے یہ سب اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کی کھلی خلاف  ورزی ہیں۔

ملاقات سے متعلق جاری کردہ بیان کے مطابق قریشی  نے کہا ہے کہ جمّوں وکشمیر میں اٹھائے گئے اقدامات انسانی  حقوق کی زیادہ وسیع خلاف ورزیوں  کی راہ ہموار کریں گے۔ اور یہ خلاف ورزیاں جنوبی ایشیاء  کے امن اور سلامتی کو نقصان پہنچائیں گی۔

قریشی نے موگرینی سے اس موضوع سے اقوام متحدہ کے دیگر اراکین کو بھی آگاہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس موضوع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  اور اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی  میں بھی لے کر جائیں گے اور یہ کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی جھڑپ افغانستان میں امن کوششوں کو بھی نقصان پہنچائے گی۔

بیان کے مطابق موگرینی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلے پر تشویش سے نگاہ رکھے ہوئے اور مسئلے کے پُر امن اور ڈائیلاگ کے ذریعے حل کی خواہش مند ہے۔



متعللقہ خبریں