پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹرین سفر منسوخ

س حوالے سے پاکستان ریلویز کے حکام کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹرین سروس تا حکمِ ثانی بند کردی گئی ہے جس کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس آج صبح لاہور سے روانہ نہیں کی گئی

1250147
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹرین سفر منسوخ

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان چلنے والی ٹرین 'سمجھوتہ ایکسپریس' کی دہلی کے لیے روانگی منسوخ کردی گئی۔

اس حوالے سے پاکستان ریلویز کے حکام کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹرین سروس تا حکمِ ثانی بند کردی گئی ہے جس کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس آج صبح لاہور سے روانہ نہیں کی گئی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کو معمول کے مطابق صبح آٹھ بجے بھارت کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن کشیدہ صورتِ حال کے باعث ریل گاڑی کو روک لیا گیا ہے۔

سمجھوتہ ایکسپریس پر عام طور پر 50 سے 70 مسافر سفر کرتے ہیں لیکن جمعرات کی ٹرین پر 16 مسافروں کی بکنگ تھی۔

ٹرین کے ذریعے بھارت جانے والے مسافروں نے ٹرین کی مسوخی پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

بھارت جانے والے کچھ مسافروں کے ویزے کی میعاد بھی ختم ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس ہفتے میں 2 روز پیر اور جمعرات کی صبح لاہور سے واہگہ کے راستے بھارت میں اٹاری کے لیے روانہ ہوتی تھی۔

گزشتہ ہفتے مذکورہ ٹرین لاہور سے 45 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوئی تھی اور آج اس نے 16 مسافروں کو لے کر دہلی روانہ ہونا تھا۔



متعللقہ خبریں