پہلا پاکستانی خلا نورد 2022 میں خلا کا سفر کرے گا

پاکستانی اور چینی خلا نوردوں کو مشترکہ طور پر اب خلائی مشن پر روانہ کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے

1243496
پہلا پاکستانی خلا نورد 2022 میں خلا کا سفر کرے گا

پاکستان کے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری  کا کہنا ہے  کہر 2022 میں انشا اللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا۔   پاکستانی خلاب نورد امیدواروں کا انتخاب آئندہ برس ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ  پہلے پاکستانی خلاباز کے لئے انتخابی عمل آئندہ برس کے اوائل میں ہو گا۔ پہلے مرحلے میں50  امیدوار منتخب کیے جائینگے جن کی  تربیت کے بعد اس تعداد کو حتمی طور پر 25 تک کم کیا جائیگا۔

خیال رہے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی کے تبادلے کا معاہدہ  چے ہو چکا ہے، پاکستانی اور چینی خلا نوردوں کو مشترکہ طور پر اب خلائی مشن پر بھیجا جائے گا ، چین پاکستان کی خلائی تحقیق میں مدد و تعاون فراہم کرے گا۔
اس سے قبل  9 جولائی کو پاکستان نے خلا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار چائنہ کی مدد سے تیار کردہ سیٹلائیٹ PRSS -1 اور پاکستانی انجینئرز کا تیار کردہ سیٹلائیٹ پاک ٹیس- 1 اے خلا میں بھیجے تھے۔



متعللقہ خبریں