امریکہ کا پاکستان کے ایف۔16 طیاروں کی تیکنیکی و فنی خدمات میں تعاون

پاکستان کو  ایف 16 طیاروں کے لیے ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کی  امداد  فراہم کی جائے گی

1243428
امریکہ کا پاکستان کے ایف۔16 طیاروں کی تیکنیکی و فنی خدمات میں تعاون

متحدہ امریکہ نے پاکستان  کے پاس موجود ایف 16 طیاروں کی تکنیکی اور لاجسٹک  سروسسز کرنے کا اعلان جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو  ایف 16 طیاروں کے لیے ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کی  امداد  فراہم کی جائے گی، علاوہ ازیں  ایف 16 طیاروں کے پرزہ جات  اور فنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

یہ  اعلان امریکی دفاعی سیکیورٹی تعاون ایجنسی نے کیا جب کہ تکنیکی و فنی تعاون  کی منظوری امریکی  دفترِ خارجہ نے دی۔

دوسری جانب بھارت کے سی۔ 17 طیاروں کے لیے بھی امریکہ نے  67 کروڑ ڈالر کی تکنیکی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی دفتر ِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے  کہ پاک و ہند  کے طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک  تعاون  کے فیصلے سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا،  اور  اس فیصلے سے امریکی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کو بھی فائدہ  پہنچے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے تکنیکی  معاونت سروسز کی درخواست کی تھی جس میں امریکی حکومت اور کانٹریکٹر ٹیکنیکل اینڈ لاجسٹکس سپورٹ سروسز بھی شامل ہیں۔

پاکستان نے علاوہ ازیں  امن مہم جدید ایف-16 پروگرام کے تعاون میں آپریشنز کی نگرانی کے لیے لاجسٹک  تعاون بھی طلب کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں