وزیراعظم نے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا

حکومت نے 50لاکھ سستے گھروں کے لئے پالیسی تیار لی۔ منصوبے میں شفافیت اور میرٹ کے لیے“اپنا گھراتھارٹی“ کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

1235850
وزیراعظم نے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا

وزیراعظم عمران خان پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق آج رجسٹریشن کا آغاز کریں گے، ہر خاندان سے ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی ، رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

حکومت نے 50لاکھ سستے گھروں کے لئے پالیسی تیار لی۔ منصوبے میں شفافیت اور میرٹ کے لیے“اپنا گھراتھارٹی“ کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ یہ محکمہ ہر شہر میں سستے گھروں کی ضروریات اور جگہ کی نشاندہی کرے گا۔ منصوبہ پانچ سال میں مکمل کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گھروں کی تقسیم قرعہ اندازی سے ہو گی۔ بیواؤں کو ترجیحی بنیادوں پر گھر ملیں گے۔ درخواست گزاروں کی رجسٹریشن کا آغاز بھی آج سے ہی شروع کیا جائےگا۔ درخواستوں کی سکروٹنی کے لیے نادرا کی مدد لی جائے گی۔ درخواست فارم نادرا سے حاصل کئے جاسکیں گے۔

 واضع رہے کہ 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں نجی شعبے کو شفاف بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جبکہ اس منصوبے کو 5 سال میں مکمل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز 7 اضلاع میں ہو گا، جن میں سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، اسلام آباد، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔

رجسٹریشن فارم نادرا ای سہولت فرنچائز سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے، ہر خاندان سے ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی رجسٹریشن کا عمل تین ماہ تک جاری رہےگا۔

یاد رہے حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ،راولپنڈی، ملتان ، فیصل آباد، جہلم، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رجسٹریشن کا جلد آغاز کا اعلان کیا تھا۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متوسط طبقے کو انتہائی آسان اقساط پر گھردیئے جائیں گے، ہاوسنگ اسکیمز میں اسکول، مساجد، کمیونٹی سینٹر ، اور میڈیکل سینٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

گھروں کی مرحلہ وار تعمیر کے ساتھ ساتھ چالیس سے زائد تعمیراتی صنعتوں کو فروغ ملے گا، جہاں ساٹھ لاکھ سے زیادہ ہنر افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے وہیں رئیل اسٹیٹ کی مد ملکی معیشت میں کھربوں روپے اضافہ ہو گا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دس فیصد کوٹہ ہوگا۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا تھا ، جس کے تحت پانچ برسوں میں 50 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئے جو کبھی گھر بنانے کا سوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔



متعللقہ خبریں