سینٹ کے نئے چیئرمین کیلئے 4 ناموں پر غور شروع

بتایا گیا ہے کہ امیدوار کے نام کا اعلان جمعرات کو رہبرکمیٹی اجلاس کے بعد ہو گا، اجلاس میں صادق سنجرانی کیخلاف تحریک کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی

1233478
سینٹ کے نئے چیئرمین کیلئے 4 ناموں پر غور شروع

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کیلئے ن لیگ نے کمر کس لی، نئے چیئرمین کیلئے 4 ناموں پر غور شروع کر دیا جن میں ظفرالحق، مصدق ملک، پرویزرشید اور حاصل بزنجو کے نام شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ امیدوار کے نام کا اعلان جمعرات کو رہبرکمیٹی اجلاس کے بعد ہو گا، اجلاس میں صادق سنجرانی کیخلاف تحریک کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کی شرکت بھی متوقع ہے جو 25 جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کیلئے باہمی مشاورت کریں گے، اجلاس میں رہبر کمیٹی کے آئندہ سیاسی کردار سے متعلق فیصلے بھی کئے جائیں گے۔

اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد جمع کرادی۔

اپوزیشن جماعتوں کے44 ارکان کے دستخط کے ساتھ جمع کرائی گئی قراردار میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کے کسٹوڈین کے طور پر اعتماد کھو چکے ہیں۔
اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد جمع کرادی۔

 

اپوزیشن جماعتوں کے44 ارکان کے دستخط کے ساتھ جمع کرائی گئی قراردار میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کے کسٹوڈین کے طور پر اعتماد کھو چکے ہیں۔

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر چوالیس ارکان کے دستخط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کے ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق افواہوں کے پیش نظر ان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروادی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنماؤں کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ ایک آئینی عہدہ ہے، اس عہدے کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس اہم موقع پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔



متعللقہ خبریں