ملک میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے: صدرعارف علوی

انہوں نے یہ بات یہاں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 9 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کے وہ چانسلر بھی ہیں

1230015
ملک میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے: صدرعارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ہونے کی حیثیت سے وہ ملک میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے، ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا مثبت کردار بہت اہم ہے جو بہتر مستقبل کے لئے تبدیلی کے محرک ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات یہاں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 9 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کے وہ چانسلر بھی ہیں۔ صدر مملکت نے فارغ التحصیل طالب علموں، فیکلٹی کے ارکان اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کانووکیشن کا انعقاد نوجوان گریجوایٹس کی زندگی میں ایک اہم سنگ میل ہوتا ہے۔

صدر نے فارغ التحصیل طلبہ ، فیکلٹی ارکان اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کانووکیشن کا انعقاد نوجوان گریجوایٹس کی زندگی میں ایک اہم سنگ میل ہوتا ہے۔

صدر نے کہا کہ نوجوان بہتر مستقبل کے لئے تبدیلی کے محرک ثابت ہو سکتے ہیں ، انہوں نے نظام تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام میں عصری رجحانات قومی تعمیر و ترقی میں اہم ہوتے ہیں ،جدید تعلیم قوم کو ترقی پسند اقوام کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے میں معاون ہو گی، بصورت دیگر بحیثیت قوم ہم باقی دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے ،ترقی یافتہ اقوام نے مضبوط اداروں کے قیام اور انہیں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو بہتر بنایا ۔



متعللقہ خبریں