حکومت کے آگے جھکیں گے  اور نہ ہی بکیں گے: احسن اقبال

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا بیان ریکارڈ کرایا۔احسن اقبال پر حلقے میں اربوں روپے کےسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے

1229454
حکومت کے آگے جھکیں گے  اور نہ ہی بکیں گے: احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ وہ گرفتاریوں اور دھمکیوں سے نہیں ڈرتے لہٰذا حکومت کے آگے جھکیں گے  اور نہ ہی بکیں گے۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا بیان ریکارڈ کرایا۔احسن اقبال پر حلقے میں اربوں روپے کےسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے خلافِ قانون 3 ارب روپےکامنصوبہ نارووال میں شروع کیا،نارووال میں سپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوزکیا۔

دوسری جانب وزیراعظم کےقائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوگیا۔دستاویز کےمطابق احسن اقبال نےقومی خزانےکوسترارب کانقصان پہنچایا۔

احسن اقبال کے خلاف مبینہ کرپشن کاکیس وفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدکی جانب سےبھیجاگیا ہے ، کیس سےمتعلق اہم شواہداوردستاویزی ثبوت بھی انکوائری کمیشن کوموصول ہوگئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق احسن اقبال نےقومی خزانےکو مبینہ طور پر50سے70ارب کانقصان پہنچایا،2015میں بولی کےبعدٹھیکےسےپہلےہی کمپنی سے2013میں ایم اویوکیاگیا۔

دریں  اثنا  نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مجھے نارووال اسپورٹس سٹی سے متعلق طلب کیا گیا تھا، نارووال اسپورٹس سٹی کے انتظامی منظوری اور انتظامی معاملات سے سوالات تھے، نارووال اسپورٹس سٹی میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق کوئی سوال نہیں تھا، پاکستان میں بین الاقومی معیار کا اسپورٹس سٹی بنایا گیا، کیا یہ گناہ ہے کہ پاکستان میں بین الاقومی معیار کا اسپورٹس سٹی بن گیا ہے، اگرپاکستان میں انکوائری ہونی ہے تو سب انکوائریاں بند کرکے بی آر ٹی کی ہونی چاہیے، بی آر ٹی کی وجہ سے پشاور کھڈوں میں تبدیل ہو گیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جس نے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالا ہے وہ آج مجرم ہے اور جس نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا وہ حکمران ہے، ہمیں پاکستان میں ترقی کے منصوبے بنانے کی سزا مل رہی ہے، اگر کسی نے توانائی کے منصوبے بنائے ہیں تو وہ ان کی سزا کاٹ رہا ہے، 12 ہزار میگا واٹ بجلی منصوبے پاکستان کا ایک ریکارڈ ہے۔



متعللقہ خبریں