صدرعارف علوی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات،پاک افغان تعلقات کے تمام پہلووں پر غور

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نےاس موقع پرپاکستان اور افغانستان کےدرمیان قریبی تعلقات کے فروغ کےپاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر عارف علوی نےکہا کہ پاکستان افغانستان کےساتھ سیاسی، تجارتی، معاشی، تعلیمی اورعوای رابطوں کی بنیاد پرتعلقات کےفروغ کو اہمییت دیتا ہے

1226529
صدرعارف علوی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات،پاک افغان تعلقات کے تمام پہلووں پر غور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاک افغان تعلقات کے تمام پہلو زیر غور آئے، ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آگے بڑھنے اور امن و سلامتی اور خوشحالی کیلئے تعلقات کا قیام دونوں ممالک کے بہترین مفاد میںہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ سیاسی، تجارتی، معاشی، تعلیمی اور عوامی رابطوں کی بنیاد پر تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے۔

افغانستان میں تنازعہ کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر مملکت نے اس سلسلے میں افغان قیادت کی سربراہی میں بین الافغان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مشکلات اور چیلنجز کے باوجود گزشتہ 18 سالوں کے دوران افغانستان کی ترقی کو سراہا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان امن عمل میں اپنے کردارادا کرنے کے علاوہ تعمیر نو اور ترقیاتی کوششوں میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام پاکستان اور افغانستان کے لئے بہت مفید ہے۔



متعللقہ خبریں