وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی نیٹو کےسیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ سےملاقات،بین الاقوامی صورتحال پر غور

ملاقات میں پاکستان اور نیٹو کے مابین دو طرفہ تعاون، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں سہ رکنی اتحاد  ایساف کے تحت نیٹو اور امریکی فورسز کی ہر ممکن مدد کی ہے

1224544
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی نیٹو کےسیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ سےملاقات،بین الاقوامی صورتحال پر غور

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برسلز میں مغربی ملکوں کے  دفاعی اتحاد 'نیٹوکے ہیڈکوارٹر میں سیکرٹری جنرل  سٹولٹن برگ سے ملاقات کی۔

انہوں نے  برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرز  کا دورہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیٹو ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر جنرل سیکرٹری نیٹو اسٹولٹن برگ سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں پاکستان اور نیٹو کے مابین دو طرفہ تعاون، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں سہ رکنی اتحاد  ایساف کے تحت نیٹو اور امریکی فورسز کی ہر ممکن مدد کی ہے۔ پاکستان اور نیٹو کے افغان امن عمل کے حوالے سے مقف میں کافی یکسانیت ہے۔ پاکستان اور نیٹو کے مابین 2010 سے لے کر آج تک دو طرفہ سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے مذاکرات کے آٹھ ادوار ہوچکے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نیٹو نے بھی مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔ 2005 میں آنے والے شدید ترین زلزلے میں نیٹو نے امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 2010 میں جب پاکستان میں سیلاب نے شدید تباہی پھیلائی اس وقت بھی نیٹو اراکین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ نیٹو خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے تعاون اور مثبت کردار کا معترف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے

وزیر خارجہ نےکہا کہ پاکستان اور نیٹو کے مابین 2010 سے لیکر آج تک دو طرفہ سیکورٹی تعاون کے حوالے سے مذاکرات کے آٹھ ادوار ہو چکے ہیں، نیٹو نے بھی مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔

سیکٹری جنرل نیٹو نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ "نیٹو"خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے تعاون اور مثبت کردار کا معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ"نیٹو " پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔



متعللقہ خبریں